Friends

ANDAAZ-E-MUHABBAT

CREATOR: Shazz Shahzad Qureshi

Create Your Badge

Monday, February 14, 2011

Introduction About My Poetry Group At Facebook...

tujh say barh kr koi azaab nahi.
ay mahabbat tera jawab nahi.
.
Yeh k0n sa moar hy ay zindagi k dil apna..
Khushi se b hy tahi, dard se b khali hy!
.
Inn ghulamo ka ye maslak hai ke naaqis hai kitab,
K sikhati nahee momin ko ghulami ke tareeq !!!
.
guzry hn aj ishq mn hum is mqam se
nafrat si hogayi hay mohabbat k naam se
.
yaden bhe hain umeed bhe hy by'basi bhe hy.
ay dost kya nahi hy hamari nigha main.
.
suno main tum bin adhora hon.
aa kar ek baar mukamal kr do..
.
saboot e ishq ko ye do gawaah kaafi hain...
jiger main daagh bhi hai dil main izteraab bhi hai..
.
Na kr biyan un se hal _e_DIL WASI,,,,
Magroor sa shakhs hai kahin sath na choor jaye.......
.
Mere nazdik aa k dekh mere ehsaas ki shidat,,
Mera DIL kitna dharkta hai tere naam k sath.......
.
Meri udaasi bhi bohat dilchasp hai Ruby.....
Kay dil chahta hai kabhi be-sabab udaas rehnay ko
.
سجدہ خالق کو بھی ، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا
.
تیرے اعمال سے ہے تیرا پریشاں ہونا ،
ورنہ مشکل نہیں مشکل کا آساں ہونا ،
پورے عالم پہ حکومت ہو تیری ، اے مسلم!
تو سمجھ جاۓ اگر اپنا مسلماں ہونا
.
محفوظ نہیں گھر بندوں کے، اللہ کے گھر محفوظ نہیں
اس آگ اور خون کی ہولی میں اب کوئی بشر محفوظ نہیں

شعلوں کی تپش بڑھتے بڑھتے ہر آنگن تک آپہنچی ہے
اب پھول جھلستے جاتے ہیں پیڑوں پر شجر محفوظ نہیں
...
کل تک تھا سکوں جن شہروں میں، وہ موت کی دستک سنتے ہیں
ہر روز دھماکے ہوتے ہیں، اب کوئی نگر محفوظ نہیں

دن رات بھڑکتی دوزخ میں جسموں کا ایندھن پڑتا ہے
کیا ذکر ہو عام انسانوں کا، خود فتنہ گر محفوظ نہیں

آباد مکاں اک لمحے میں ویران کھنڈر بن جاتے ہیں
دیوار و در محفوظ نہیں، اور زید و بکر محفوظ نہیں

شمشان بنے کوچے گلیاں ہر سمت مچی ہے آہ و فغاں
فریاد ہے ماؤں بہنوں کی اب لخت جگر محفوظ نہیں

انسان کو ڈر انسانوں سے، انسان نما حیوانوں سے
محفوظ نہیں سر پر شملے شملوں میں سر محفوظ نہیں

پہرے ہیں کلاشنکوفوں کے ہر ایک گلی کے نکڑ پر
آنگن میں شجر محفوظ نہیں شانوں پر سر محفوظ نہیں

اک استغفار کا نسخہ ہے اس کو بھی برت لو نادانوں
مت ناز کرو تدبیروں پر، یہ راہ گذر محفوظ نہیں

اے کاش کہ قوم یونس کی تقلید کی ہو توفیق ہمیں
وہ آہ سحر محفوظ نہیں، وہ دیدہ تر محفوظ نہیں

جب بانجھ ہوں آنکھیں اشکوں سے، دل قبر کی صورت ویراں ہوں
جب پست ہو مقصد جینے کا، تب حسن بشر محفوظ نہیں
.
کچھ پہلے ان آنکھوں آگے کیا کیانہ نظارے گزرے تھا
کیا روشن ہو جاتا تھی گلی جب یار ہمارا گزرے تھا


تھے کتنے اچھے لوگ کہ جن کو اپنے غم سے فرصت تھی
...سب پو چھیں تھے احوال جو کوئی درد کا مارا گزرے تھا


اب کہ خزاں ایسی ٹھہری وہ سارے زمانے بھول گئے
جب موسم گل ہر پھیرے میں آ آ کے دوبارہ گزرے تھا

تھی یاروں کی بہتات تو ہم اغیار سے بھی بیزار نہ تھے
جب مل بیٹھے تو دشمن کا بھی ساتھ گوارا گزرے تھا

اب تو ہاتھ سجھائی نی دیوے، لیکن اب سے پہلے تو
آنکھ اٹھتے ہی ایک نظر میں عالم سارا گزرے تھا

فیض احمد فیض
.
پرواز ہےدونوں کی اسی ایک جہاں میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہین کا جہاں اور
الفاظ و معنی میں تفاوت نہیں لیکن
ملّہ کی اذان اور ہے، مجاہد کی اذان اور
.
میرا درد نغمہء بے صدا
میری ذات ذرہء بے نشاں
میرے درد کو جو زباں ملے
مجھے اپنا نام و نشاں ملے
میری ذات کا جو نشاں ملے
...
مجھے رازِ نظمِ جہاں ملے
جو مجھے یہ رازِ نہاں ملے
مری خامشی کو زباں ملے
مجھے کائنات کی سروری
مجھے دولتِ دو جہاں ملے
.
سوداگری نہیں یہ عبادت خُدا کی ہے

اے بے خبر! جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
.
یہ غازی ، یہ تیرے پر اسرار بندے
جنھیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
...عجب چیز ہے لذت آشنائی
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
خیاباں میں ہے منتظر لالہ کب سے
قبا چاہیے اس کو خون عرب سے
کیا تو نے صحرا نشینوں کو یکتا
خبر میں ، نظر میں ، اذان سحر میں
طلب جس کی صدیوں سے تھی زندگی کو
وہ سوز اس نے پایا انھی کے جگر میں
کشاد در دل سمجھتے ہیں اس کو
ہلاکت نہیں موت ان کی نظر میں
دل مرد مومن میں پھر زندہ کر دے
وہ بجلی کہ تھی نعرۂ لاتذر ، میں
عزائم کو سینوں میں بیدار کردے
نگاہ مسلماں کو تلوار کردے
.
کبھی اترو

یوں
میرے دل ک کچے آنگن میں

...کسی اداس موسم میں

کسی ویران لمحے میں

چپکے سے دبے پاؤں

میری آنکھوں پر رکھ دو ہاتھ

اورہنستے ہوے کہ دو

بوجھ لو تو "ہم" تمھارے

نہ بھوجھے تو
"تم" ہمارے ...
.
کبھی دن نہیں ،کبھی شب نہیں
کبھی لفظ گم، کبھی لب نہیں
کبھی بات کرنے کا ڈھب نہیں
کبھی تب نہیں، کبھی اب نہیں
یونہی چل رہے ہیں قطار میں
...کبھی بے زبانی کی مار میں
کبھی بد نصیبی کی جیت میں
کبھی خوش نصیبی کی ہار میں
.
درد اوروں کے بانٹ لینے کو
بزم ہستی میں عید کہتے ہیں
.
نہ لب پہ حرفِ طلب کوئی
نہ اداسیوں کا سبب کوئی
.
شامِ فراق، اب نہ پوچھ، آئی اور آکے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی

بزمِ خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی
...
جب تجھے یاد کرلیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب ترا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی

دل سے تو ہر معاملہ کرکے چلے تھے صاف ہم
کہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی

آخرِ شب کے ہمسفر فیض نجانے کیا ہوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی

(فیض احمد فیض)
.
چڑیوں کی طرح دانےپہ گرتاہے کس لیے.
پرواز رکھ بلند کہ بن جاے تو عقاب
.
ہے یہی عین وفا دل نہ کسی کا دُکھا،
اپنے بھلے کے لیے سب کا بھلا چاہیے۔
.
نہیں نا امید اقبال اپنی کشت ویران سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
.
سُنو، وہ جب ستاتا ہے
کہا، دل ڈوب جاتا ہے


کہا، دل ڈوبتا ہے کب؟
...بتایا، جب ستاتا ہے

کہو، کب پھول کھلتے ہیں؟
کہا، جب مُسکراتا ہے


دھڑکتا ہے کہو دل کب؟
کہا، جب پاس آتا ہے

کہو، دل میں ہے کیا اس کے؟
کہا، وہ کب بتاتا ہے


سُنو، برہم سا ہے شاید؟
کہا، یونہی بناتا ہے

کہا، کچھ تو ہوا ہوگا؟
کہا، وہ آزماتا ہے

بُری شے عشق ہے کیونکر؟
کہا، شب بھر جگاتاہے

کہو، وہ بزم کیسی تھی؟
کہا، وہ کب بلاتا ہے

کہو، اس سے بچھڑنے کی؟
بچھڑنا کس کو بھاتا ہے؟

کہو، ملنے کی خواہش ہے؟
کہا، بےدرد ناتہ ہے

بتاؤ راکھ میں ہے کیا ؟
ستارہ جھلملاتا ہے


لرز جاتی ہیں کب پلکیں‌؟
نظر وہ جب جماتا ہے

ٹھہر جاتی ہے دھڑکن کب؟
نظر سے جب گِراتا ہے

فاخرہ بتول

To all of u from us :)
with pray tht God bless U an Ur all Dreams cm true in ur Life

__̴ı̴̴̡̡̡ ̡͌l̡̡̡ ̡͌l̡*̡̡ ̴̡ı̴̴̡ ̡̡͡|̲̲̲͡͡͡ ̲▫̲͡ ̲̲̲͡͡π̲̲͡͡ ̲̲͡▫̲̲͡͡ ̲|̡̡̡ ̡ ̴̡ı̴̡̡ ̡͌l̡̡̡̡.____̴ı̴̴̡̡̡ ̡͌l̡̡̡ ̡͌l̡*̡̡ ̴̡ı̴̴̡ ̡̡͡|̲̲̲͡͡͡ ̲▫̲͡ ̲̲̲͡͡π̲̲͡͡ ̲̲͡▫̲̲͡͡ ̲|̡̡̡ ̡ ̴̡ı̴̡̡ ̡͌l̡̡̡̡.____̴ı̴̴̡̡̡ ̡͌l̡̡̡ ̡͌l̡*̡̡ ̴̡ı̴̴̡ ̡̡͡|̲̲̲͡͡͡ ̲▫̲͡ ̲̲̲͡͡π̲̲͡͡ ̲̲͡▫̲̲͡͡ ̲|̡̡̡
Tears are silent language of LOVE,When tears come with reason,means u got some problem.
But when tears come without reason means u r in LOVE.

~~~~~~~LOVE~~~~~~~~

"For Lovers & also for Bestfriends"

Love is a strange thing that can never be ended ,
Only Lovers knows the real meaning of Love,
Love is inveterate ,on which the person can't control....!

Every person Loves whatever something is very nearer to Him/Her there's not a single person who can't Love...!!

No comments:

Post a Comment